بلدیاتی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہیں،ہمایوں اختر کی تجویز

ماموں کانجن( پنجاب پوسٹ)سابق وفاقی وزیر اور این اے 97 سے امیدوار ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف والا بلدیاتی سسٹم اچھا تھا جس میں مزید تبدیلیاں کر کے اسے مزید بہتر بنا بنایا جاسکتا ہے اور پھر اس نظام کو پورے ملک میں نافذ کر کے تعمیروترقی کے دور کا پھر سے آغاز کیا جاسکتا ہے

انہوں نے یہ گفتگو مقامی نجی ٹریول ایجنسی کے سی ای او ملک ارشاد بشیر اور ڈائریکٹر ملک طارق بشیر اور دیگر عمائدین سے ملاقات کے دوران کی انہوں نے کہا کہ اس سسٹم سے گراس روٹ لیول تک ترقیاتی کام ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہیں-

این اے 97 کی پسماندگی کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں جس پر میں حیران ہوں کہ یہاں کے ووٹر انہی نمائندوں کو بار بار دیکر کیوں منتخب کرتے ہیں جنہوں نے 60 سالوں میں بھی علاقہ کی تعمیروترقی پر توجہ نہیں دی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے