لاہور ( پنجاب پوسٹ) تحریک انصاف کے کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماوں نے جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنوں کی حمایت کرتے ہوئے جنریشن زی سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے احتجاج میں بھرپور طریقے سے شریک ہو
شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی کے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک گیر دھرنوں کی پرزور حمایت کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے اپیل ہے کہ وہ بھی جماعت اسلامی کی اس عوامی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کریں ۔
مزید پڑھیں : جماعت اسلامی کا لاہور مال روڈ دھرنا کتنے روز جاری رہے گا؟ پارٹی کے اندر کی خبر سامنے آگئی
کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماوں کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے نوجوان اس مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں اور حکومت کو مجبور کر دیں کہ وہ لیوی کے اس نظام کو ختم کرے اور مہنگائی کم کرے ۔











