رٹہ سسٹم سے چھٹکارے کی تیاری، پنجاب میں 2027 سے ایکٹیویٹی بیسڈ تعلیم کا آغاز

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں پرائمری سطح پر تعلیم کے روایتی طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی، پانچویں جماعت تک طلبہ کے لیے ایکٹیویٹی بیسڈ کتابوں کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیکٹا حکام کے مطابق نئی طرز کی کتابیں 2027 کے نئے تعلیمی سیشن سے متعارف کرائی جائیں گی، جن کی تیاری نئے کریکولم کے مطابق کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکٹیویٹی بیسڈ کتابوں کے ذریعے طلبہ کی عملی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ نئے سسٹم کا مقصد طلبہ کو روایتی رٹہ سسٹم سے نکال کر سرگرمیوں پر مبنی تعلیم کی طرف لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ہنرمندوں کے لئے بیرون ممالک میں نوکری آسان، پہلی بار بڑا معاہدہ ہوگیا، تفصیلات جاری

پیکٹا حکام کے مطابق نئے کریکولم کے مطابق کتابوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ نیا سسٹم پرائمری کلاسز میں طلبہ کی سرگرمیوں پر مبنی تعلیم کو فروغ دے گا۔

پنجاب میں نئی طرز کی کتابوں کے ذریعے تدریس کا باقاعدہ آغاز 2027 سے ہوگا، جس سے پرائمری سطح پر تدریس کے انداز میں اہم تبدیلی متوقع ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے