جماعت اسلامی کا چیئرنگ کراس پر دھرنے کا فیصلہ، پولیس سے مذاکرات جاری
لاہور( پنجاب پوسٹ ) جماعت اسلامی لاہور کی قیادت چیئرنگ کراس سے مسجد شہدا روانہ ہوگئی۔ مسجد شہدا سے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت جلوس کی شکل میں واپس چیئرنگ کراس چوک پہنچے گی۔
جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اب چیئرنگ کراس چوک پر ہی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے چیئرنگ کراس چوک پر ٹریفک بند کرنے کی کوشش کا امکان ہے، جبکہ پولیس اور جماعت اسلامی کے درمیان وقفے وقفے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ، جماعت اسلامی کا جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان
موقع پر پولیس کی قیدی وین اور واٹر کینن بھی موجود ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم لاہور میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کریں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر راستے بند کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، جماعت اسلامی کا 7 اگست کو سڑک بند احتجاج کا اعلان











