اگر ن لیگ نے ڈیلیور نہیں کیا تو کشمیر کے عوام ناراض ہونگے، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سیاسی مخالفین کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے۔ عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے، تاہم پارٹی کے اچھے امیدواروں کی شکست کے عوامل کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے کسی شکایت کا موقع ملے گا، آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کا وزیراعظم تھا۔ آزاد کشمیر کو سب سے زیادہ فنڈز ملنے چاہئیں، وہاں سڑکیں اور ہسپتال بننے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اگر ڈیلیور نہیں کرے گی تو کشمیر کے عوام ناراض ہوں گے، اس لیے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے