کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ مری میں نواز شریف سے کون سے اہم رہنما ملاقات کر رہے ہیں ؟

مری(پنجاب پوسٹ) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مشاورت تیز کر دی، وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے شاہ غلام قادر، چوہدری طارق اور وقار نور کے نام زیرِ غور ہیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس مری میں جاری ہے، جس کی صدارت پارٹی قائد میاں نواز شریف کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، وفاقی وزرا اور آزاد کشمیر کے نومنتخب لیگی ارکان شریک ہیں۔اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت سازی، نئے وزیراعظم کے انتخاب اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے شاہ غلام قادر، چوہدری طارق اور وقار نور کے نام زیرِ غور ہیں، تاہم حتمی امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ حکومت سازی کے مختلف امور پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی جانب سے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی مجوزہ فہرست بھی پارٹی قائد نواز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فہرست کی حتمی منظوری کے بعد حکومت سازی کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے