پنجاب کی 14 تحصیلوں کو نئے تحصیلدار مل گئے، امتحانات میں کون کون کامیاب ہوا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب میں تحصیلدار کی 14 اسامیوں پر 14 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

کامیاب امیدواروں میں قمر جاوید، محمد جواد طارق، محمد محسن، عبدالباسط اور عثمان خالد شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی سفارش متعلقہ محکموں میں تقرری کے لیے حکومت پنجاب کو کردی گئی ہے۔

پی پی ایس سی کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اوکاڑہ میں سرجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں پر 4 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 6 اسامیاں خالی رہ گئیں۔ کامیاب امیدواروں میں سید آصف شاہ، وسیم اکرم، صبغت اللہ اور شہزیب اکرم شامل ہیں۔

چنیوٹ میں سرجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں پر 5 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 5 اسامیاں خالی رہ گئیں۔ کامیاب امیدواروں میں محمد عمیر، رب نواز، کامران خان، شفقت آفتاب اور شہروز خان شامل ہیں۔

بھکر میں سرجنٹ ڈرائیور کی 12 اسامیوں پر صرف 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 10 اسامیاں خالی رہ گئیں۔ کامیاب امیدواروں میں محمد فرحان علی اور اسامہ نواز شامل ہیں۔

انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں انفارمیشن آفیسر کی 15 اسامیوں پر 5 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے جبکہ 10 اسامیاں خالی رہ گئیں۔ کامیاب امیدواروں میں ذیشان رستم، نادر علی، سید دانش علی شاہ، نومان حسن اور خضر حیات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر، پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی سافٹ ویئر اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرنمنٹل اکنامکس کی ایک، ایک آسامی پر ایک، ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پایا۔

پی پی ایس سی کی جانب سے جاری نتائج میں تحریری امتحان کے نتائج کی تفصیل شامل نہیں کی گئی۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کی سفارشات جاری کردی ہیں، جبکہ انہیں متعلقہ محکموں میں تقرری کے لیے حکومت پنجاب کو سفارش کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے