پنجاب کے قوانین میں اصلاحات، کمیٹیاں بن گئیں، نئے ایڈووکیٹ جنرل کیا تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ نے قوانین میں اصلاحات کے عمل کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ضابطہ دیوانی اور ضابطہ فوجداری میں ترامیم کے لیے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے لیے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد خان کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں چوہدری تنویر اختر، خالدہ پروین، ستار ساحل، شاہد نواب چیمہ، محمد یار گوندل، محمد عادل چٹھہ، حمزہ ارشد، احسن اشرف، وقاص احمد عباسی، محمد احمد اویس قاضی اور شہزین عبداللہ کو شامل کیا گیا ہے۔


اسی طرح ضابطہ فوجداری میں ترامیم کے لیے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ناصر چوہان کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں کمیٹیوں کو جامع سفارشات اور رپورٹس جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق کمیٹیوں کے قیام کا مقصد قوانین میں موجود خامیوں کو دور کرنا اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر اور تیز بنانا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ کو انتظامی اور عدالتی اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے