کشمیر کی بیٹی زوبیہ خورشید راجہ کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان، اس سےقبل کشمیر کی کتنی بیٹیوں کو سرکاری اعزاز مل چکا ہے؟

اسلام آباد ( پنجاب پوسٹ ) آزاد کشمیر سے شرپسندوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر زوبیہ خورشید راجہ کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائےگا۔ زوبیہ راجہ نے زخمی پولیس اہلکار کو جان پر کھیل کر شر پسندوں کے نرغے سے بچایا تھا۔


تفصیلات کے مطابق ذوبیہ خورشید راجہ صاحبہ ریاست جموں کشمیر کی تیسری لڑکی خاتون ہیں۔ جنہیں آج تمغہ شجاعت سے نوازنے کے لئے چنا گیا ہے۔یاد رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 355 شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دے دی۔۔ اس سے قبل آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین ایسی ہیں جنہیں سرکاری اعزازت سے نوازا گیا۔

سب سے پہلی خاتون مجاہدہ حسین بی بی (شہیدہ) کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔۔یہ پاک فوج کا تیسرا بڑا فوجی اعزاز ہے۔

WhatsApp Image 2026 08 15 at 11.17.13 AM


انکا تعلق تھوراڑ سے تھا۔۔دوسری خاتون جبیں کوثر آزاد کشمیر کی پہلی خاتون DSP جو ایک سماجی شخصیت بھی ہیں۔ انکو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز ملا۔۔اور آج ذوبیہ خورشید راجہ کو تمغہ شجاعت سے نوازنے کے لئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے منظوری دی ہے۔

WhatsApp Image 2026 08 15 at 11.17.13 AM 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے