جشن آزادی ، پنجاب کی جنریشن الفا اور جنریشن زی نے یوم آزادی کیسے منایا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) ملک بھر کی طرح پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یوم آزادی تعمیر پاکستان کے عزم کیساتھ منایا جارہا ہے ۔

جشنِ آزادی پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن میں پروقار تقریب

news 1786708747 8108

 جشنِ آزادی پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن میں پروقار تقریب ہوئی ۔
پرنسپل کوثر شہناز نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔یومِ آزادی کی تقریب میں کالج کے اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
طالبات نے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے وطن سے محبت اور حب الوطنی کا اظہار کیا۔تقریب میں پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

طالبات نے قومی یکجہتی، اتحاد اور ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔کالج میں ملی جذبے سے بھرپور مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فار ویمن، کوپر روڈ لاہور میں جشن آزادی کی تقریب

news 1786709297 9387

: گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج فار ویمن، کوپر روڈ لاہور میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی ۔
اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے جشن آزادی کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وحید عالم تھے۔جشن آزادی کی تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔
تلاوت کلام پاک کے بعد اساتذہ اور طالبات نے پرجوش تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔طالبات نے جھنڈیوں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں پرچم کشائی اور جشن آزادی تقریب

news 1786711720 8097

جشن  آزادی کی مناسبت سے  گورنمنٹ گریجویٹ کالج  برائے خواتین پتوکی میں پرچم کشائی اور شاندار تقریب  کا انعقاد ہوا۔ 

اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے جشن آزادی کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔جشن آزادی کی تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا
تلاوت کلام پاک کے بعد اساتذہ اور طالبات نے پرجوش تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔طالبات نے جھنڈیوں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
 پرنسپل یاسمین  اشرف   نے   آزادی کی اہمیت اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر صفیہ ہارون نے جذبہ حب الوطنی اور آزادی کی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کیا۔تقریب کے اختتام پر  پرنسپل نے اساتذہ کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

جشنِ آزادی کا جوش، لاہور کالج میں باسکٹ بال اور والی بال کے دلچسپ مقابلے

news 1786703036 9632

 جشنِ آزادی کی خوشیوں کو جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں باسکٹ بال اور والی بال کے دلچسپ میچز میں سابق طالبات اور موجودہ طالبات کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔

باسکٹ بال کے مقابلے میں سابق طالبات پر مشتمل ایلومنائی ٹیم نے موجودہ طالبات کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ والی بال کے میچ میں موجودہ طالبات نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلومنائی ٹیم کو مات دے دی۔

خورشید گرلز سکول میں یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب

news 1786710913 8764


خورشید گرلز سکول میں یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک، نعت رسول اور پرچم کشائی سے ہوا۔طالبات نے آزادی کی اہمیت پر تقاریر، ملی نغمے اور شاندار ٹیبلو زپیش کیے۔
جہانگیر عابد نے آزادی کی قدر و قیمت پر روشنی ڈالی،طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔پرنسپل خورشید نے بچوں میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کرنے پر زور دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے