وہاڑی میں جشن آزادی کا جوش، مکہ معاہدہ و آزادی کارواں ریلی میں شہریوں کی بھرپور شرکت

وہاڑی (پنجاب پوسٹ) جشن آزادی کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام مکہ معاہدہ اور آزادی کارواں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی وی چوک سے شروع ہو کر بلدیہ وہاڑی تک پہنچی، جہاں شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔


ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وہاڑی کے صدر ملک زاہد علی اور جنرل سیکرٹری رانا شفیق نے کی، جبکہ مذہبی، دینی، سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔


ریلی کے شرکاء نے جشن آزادی کے موقع پر وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی اتحاد اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریلی کے دوران پاکستان اور پاک فوج کے حق میں لگائے جانے والے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے