پنجاب میں رم جھم ہوگی یا کھل کر بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات میں کیا بتایا گیا ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں مون سون بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، 15 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، کچے اور بوسیدہ مکانات میں رہائش نہ رکھنے اور آندھی، طوفان یا آسمانی بجلی کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شہری بچوں کو نشیبی علاقوں، جمع پانی اور بجلی کے تاروں و کھمبوں سے دور رکھیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے