ٹھنڈ میں ناکام تھرو کا دکھ، ارشد ندیم کا لوزین ڈائمنڈ لیگ میں مقابلے سے انکار، اب بیرون ملک ٹریننگ لیں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے آئندہ مقابلے کی بجائے بیرون ملک ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق ارشد ندیم 21 اگست کو ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اولمپئین ارشد ندیم کا نام لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم اب انہوں نے مقابلے میں شرکت کے بجائے ٹریننگ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارشد ندیم اب جنوبی افریقہ کے شہر پوچفسٹروم میں دو ہفتے ٹریننگ کریں گے۔ ارشد ندیم اس سے قبل بھی دو مرتبہ جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویزہ ملتے ہی ارشد ندیم پہلی دستیاب فلائٹ سے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہوگی، جس کے بعد ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے