کوٹ ادو: مظفرگڑھ کینال میں رکشہ گرنے کا المناک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، 8 بچوں سمیت متعدد افراد تاحال لاپتہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) کوٹ ادو کے علاقے سنانواں کے قریب سلطان کالونی روڈ پر مظفرگڑھ کینال پل سے رکشہ نہر میں گرنے کے المناک حادثے میں مزید ایک بچے کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 9 افراد زندہ بچ گئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کی ریسکیو ٹیموں کا مشترکہ واٹر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 18 گھنٹوں سے جاری ہے۔ سکوبا سرچ اور بوٹ سرچ تکنیک کے ذریعے اب تک تقریباً 30 کلومیٹر کا علاقہ سرچ کیا جا چکا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے مقام سے کئی کلومیٹر دور مختلف مقامات سے لاشیں تلاش کرکے متعلقہ مراکز اور گھروں میں منتقل کیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے