لاہور:میٹرو بس سروس بند ہونے کا خدشہ ٹل گیا، ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں سروس جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور(پنجاب پوسٹ)میٹرو بس سروس بند ہونے کا خدشہ وقتی طور پر ٹل گیا، آپریٹر کمپنی ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان سروس معمول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

حکام کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس بدستور معمول کے مطابق بحال رہے گی، شہریوں کو سروس کی بندش کے حوالے سے فی الحال پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ویڈا کی جانب سے مالی معاملات اور دیگر مطالبات کے حوالے سے تحفظات سامنے آنے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔جنرل منیجر آپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق ویڈا کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے اور مسئلے کا قابلِ عمل حل نکالنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ویڈا کے مالی سمیت دیگر مطالبات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے، جبکہ کمپنی اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات میں ویڈا کے مطالبات اور مالی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔اس سے قبل ویڈا کی جانب سے مالی معاملات اور فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے تحفظات کے باعث لاہور میں میٹرو بس سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی تھی۔

تاہم دونوں فریقین کے درمیان سروس جاری رکھنے پر اتفاق کے بعد فوری طور پر بندش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔حکام کے مطابق مذاکرات کے ذریعے ویڈا کے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ لاہور کے شہریوں کو بلاتعطل اور بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

آج ہونے والے مذاکرات کے بعد سروس کے مستقبل اور کمپنی کے مطالبات کے حتمی حل کے حوالے سے مزید صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے