گاڑی کا شیشہ کیوں توڑا؟ کم سن بچے پر پائپوں کے ذریعے تشدد، ننھا بچہ ہسپتال پہنچ گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) گلشن راوی کے علاقے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے کو مبینہ طور پر پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ حفیظ الرحمن پر تشدد کی شکایت سامنے آنے پر فوری قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ بچے کے اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر حسن رضا نے بچے کو پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث بچہ زخمی ہوگیا اور اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ نمبر 898/26 میں نامزد ملزم حسن رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق بچوں کے تحفظ اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس فوری کارروائی یقینی بنا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے