پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی ، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری

لاہور( پنجاب پوسٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیا ۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آرٹیکل 222 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت حد بندی کا عمل مکمل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تمام انتظامی تیاریوں، نقشہ جات، فارم پرنٹنگ اور کمیٹیوں کی ٹریننگ 16 اپریل 2026 تک مکمل کیا جائے گا۔ ڈیلمیٹیشن کمیٹیز کی جانب سے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 اپریل سے 21 مئی 2026 تک مکمل کی جائے گی۔ابتدائی فہرست کی اشاعت 25 مئی 2026 کو کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عوام کی جانب سے اعتراضات جمع کرانے کی مدت 26 مئی سے 23 جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے، اعتراضات عید کی چھٹیوں کے دوران جمع نہیں کرائے جاسکیں گے ۔اعتراضات پر سماعت اور فیصلے 22 جولائی 2026 تک مکمل کیے جائیں گے ، مزید برآں عاشورہ تعطیلات کو اس عمل سے خارج رکھا جائے گا

حکام کے مطابق ڈیلمیٹیشن اتھارٹیز کے فیصلوں کی کمیٹیوں کو ترسیل کی آخری تاریخ 4 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے ، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری کی جائے گی۔ تمام مراحل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نگرانی میں مکمل کیے جائیں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیصلے کے مطابق انتخابات2022  کے بلدیاتی قانون کے مطابق ہوں گے اور دو مہینوں میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے