پنجاب حکومت مری اور دیگر شہروں میں تحفظ ماحولیات کیلئے کیا اقدامات کرنے جارہی ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے مری سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ماحول کے تحفظ، شجرکاری کے فروغ اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک سے ملک لیاقت علی اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت ایڈووکیٹ اور یوتھ کوارڈینیٹر چلڈرن ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد اذعان لیاقت نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب حکومت کے جاری عوام دوست منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور مختلف حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، شجرکاری کے فروغ اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔

مشیر وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً سیاحتی علاقوں میں ماحول کو صاف اور محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ شجرکاری کے فروغ اور سبزہ بڑھانے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ شہریوں کو صحت مند اور بہتر ماحول بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود، انہیں بااختیار بنانے اور ان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق حکومتی کاوشوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے عوامی فلاح اور صوبے کی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحولیاتی تحفظ اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات میں بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے