لاہور (پنجاب پوسٹ) تھانہ ٹاؤن شپ میں زیرحراست 2 خواتین کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں خواتین کی موت طبعی قراردیدی گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ،دونوں خواتین کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔دونوں خواتین کو پولیس نے 4 اگست کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا، دونوں خواتین 4 اگست کو ہی دوران حراست جاں بحق ہوئیں ۔
دونوں خواتین آپس میں نند اور بھاوج تھیں،2 روز پہلے پاکپتن میں تدفین ہوئی.ورثاءکاکہناتھا ہمیں پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی تک ہمیں فراہم نہیں کی گئی،حکام کاکہنا ہے کہ پولیس انکوائری میں تشدد ثابت نہیں ہوا، موت طبعی تھی۔











