انڈین شہری نے سیالکوٹی منڈا ٹھگ لیا؟ سوا آٹھ لاکھ چونا، پکڑا کیسے گیا؟ انڈین شہری کا کیا بنا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیالکوٹ ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق فلائٹ نمبر QR631 کے مسافر کامران منصف کو سیکنڈری چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اٹلی میں مقیم اپنے بھارتی دوست سرجیت سنگھ سے 2600 یورو کے عوض جعلی اطالوی رہائشی کارڈ حاصل کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے ملزم کے قبضے سے جعلی سفری دستاویزات برآمد کر لیں، جس کے بعد اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے