لاہور (پنجاب پوسٹ) حکومت نے 12 اگست کو وژن پاکستان2047 پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نوجوان نسل کو مستحکم گروتھ، خوشحالی اور جدت پسندی کیلئے پروگرام میں متعارف کرایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کے تحت 12 اگست کو وژن پاکستان 2047 پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع بتایا کہ پروگرام کے تحت ملکی معیشت، ترقی اور مستحکم معاشی نمو کے لیے طویل مدتی پروگرام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ نوجوان نسل کو مستحکم ترقی، خوشحالی اور جدت پسندی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں اندھا قتل، شاطر قاتل تمام نشانیاں مٹانے کے باوجود کیسے پکڑا گیا؟
ذرائع کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پلان کو وژن پاکستان 2047 پروگرام کے مطابق تشکیل دیا جائے گا۔
وزیراعظم آفس نے وزارتوں اور متعلقہ اداروں سے وژن پاکستان 2047 کے لیے اہداف طلب کرلیے ہیں ، وزارتیں اسٹریٹجک اہداف، اصلاحات اور طویل مدتی ترقیاتی ایجنڈا پیش کریں گی۔
پروگرام میں نیشنل ڈویلپمنٹ، اکنامک ٹرانسفارمیشن، ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی سے متعلق اہداف شامل ہوں گے۔
فذرائع کے مطابق پلان میں موسمیاتی پائیداری اور گورننس اصلاحات جیسے اہم اہداف بھی شامل کیے جائیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف 12 اگست کو پروگرام لانچ کریں گے












