سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) اندھے قتل کا معمہ حل کرنے کی جانب پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ صدر کے علاقے لدھڑ میں شہری سہیل ولد محمد اقبال کو قتل کردیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کے مطابق جدید تفتیشی طریقہ کار اور دستیاب شواہد کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: گوالہ قتل، کل اثاثہ ایک ڈول اور 700 روپے، قتل کی وجہ کیا بنی؟
ایس ایچ او عادل باجوہ کے مطابق زیر حراست ملزم سے قتل کے واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان اور واردات کے محرکات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر کیس کی مکمل، شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے، تفتیش کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں تمام ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔











