ربیع الاول 1448 کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پاکستان میں ربیع الاول 1448 ہجری کے آغاز اور عید میلاد النبی ﷺ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے چاند کی رویت سے متعلق ابتدائی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اسلامی مہینے کا آغاز 15 اگست سے ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کی وجہ سے یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول بدھ 26 اگست کو آنے کا امکان ہے۔
تاہم ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ اگر محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل متوقع ہے۔

اگست کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 12 تعطیلات ہونے کا امکان ہے، جن میں دو سرکاری جبکہ 10 ہفتہ وار تعطیلات شامل ہیں۔ یوم آزادی 14 اگست کو جمعہ کے روز ہوگا، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں آئیں گی، اس طرح شہریوں کو مسلسل تین روز آرام کا موقع مل سکتا ہے۔
ادھر متحدہ عرب امارات نے بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اماراتی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق جمعہ 28 اگست 2026 کو سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کرنے والے ملازمین کو 28 اگست کی سرکاری چھٹی کے باعث مسلسل تین دن کی تعطیلات ملیں گی، جو 28 سے 30 اگست تک جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے