صوبائی وزیر عظمی بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کروانے کی درخواست مسترد

لاہور( پنجاب پوسٹ ) سیشن کورٹ لاہور نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نصرت علی صدیقی نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ عظمیٰ بخاری آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

عظمیٰ بخاری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے اس فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس میں انہیں عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ صوبائی وزیر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔

تاہم سیشن کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور عظمیٰ بخاری کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر قابلِ اعتراض مواد کے معاملے پر فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ اسی مقدمے کی کارروائی کے دوران عظمیٰ بخاری کے بیان کی ریکارڈنگ سے متعلق معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے