ٹیلی فون کال پر محبت بھری باتیں اور دھمکیاں، شادی شدہ خاتون کا گھر برباد کرنے والا فیصل آباد سے گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) فیصل آباد میں تھانہ منصور آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو فون پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم عمر نامی شخص عائشہ نامی شادی شدہ خاتون کو ناپسندیدہ و ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے فون کالز کے ذریعے ہراساں کر رہا تھا اور منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔

متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایس ایچ او منصور آباد توقیر اختر نے فوری و مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا کہ وزرائے اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق اور ان کی عزت و ناموس کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کی عزت نفس مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا تفریق سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے