لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے سکالرشپ کا تحفہ لے کر سکردو پہنچ گئے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کل وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلگت بلتستان کے تقریباً 500 طلباء میں سکالرشپس تقسیم کریں گے۔ گلگت بلتستان کے طلباء کو 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سکالرشپس دی جائیں گی۔
سکالرشپس کی تقسیم کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں گلگت بلتستان کے مجموعی طور پر 7 تعلیمی اداروں کے طلباء شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھین: ننکانہ صاحب کے شہری بھی پہلوانوں کے نقش قدم پر، بچے اور جوان میدان میں نکل آئے
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ یہ سکالرشپ گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے پنجاب حکومت کا تحفہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہونہار سکالرشپ سکیم میں ہر صوبے کے طلباء کے لیے کوٹہ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم میں کسی تفریق کی حامی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب تمام صوبوں کے نوجوانوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی قائل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے سکالرشپ پروگرام سے سندھ اور خیبر پختونخوا کے طلباء بھی مستفید ہورہے ہیں۔
رانا سکندر حیات کے مطابق چند دنوں میں آزاد کشمیر کے طلباء کے لیے بھی سکالرشپ کا تحفہ لے کر جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب آزاد کشمیر کے نوجوانوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گی۔











