لاہور (پنجاب پوسٹ) ضلع کونسل وہاڑی میں پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز غلام مرتضیٰ نے تینوں ملکوں کے پرچم لہرائے۔پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئےپولیس کے چاق و چوبند دستے نے تینوں ملکوں کے پرچموں کو سلامی دی ۔
ایس پی انوسٹی گیشن محمد عثمان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، سی او ضلع کونسل ساجد محمودان کے ہمراہ تھے ۔ مکہ باہمی دفاعی معاہدہ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پر جذبے سے بھر پور ٹیبلو پیش کئے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول، گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول اور ڈی پی ایس سکول کے طلبہ وطالبات نے ملی نغمے، ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں بچوں نے پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کے لباس زیب تن کرکے اور پرچم لہرا کر والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز غلام مرتضیٰ نے کہا کہ معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کی مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بناناہے امن و سلامتی کو درپیش مختلف نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی اعتماد، اتحاد، امن اور تعاون کے نئے دور کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کا مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کے درمیان محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبات کو اجاگر کرنا ہے معاہدے کا مقصد خطے میں امن استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کو مضبوط بنانا ہے تینوں ممالک کا اتحاد باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور اسلامی بھائی چارے کے جذبے کا مظہر ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز غلام مرتضیٰ نے مزید کہا کہ دفاعی معاہدہ قائداعظم کے خواب پاکستان اسلام کے قلعہ کی تعبیر ہےمکہ باہمی دفاعی معاہدہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ معاہدہ مستقبل میں پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔
سی او ضلع کونسل ساجد محمود نے کہا کہ آج وہاڑی کی عوام میں تقریب میں شرکت کرکے تینوں ممالک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی قوم ہمیشہ اسلا م کی سر بلندی کیلئے اور وطن کے دفاع کیلئے ہراول دستہ کے طورپر سامنے آئی۔
تقریب میں امن، سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی . اس موقع پرایس ڈی او پیرا فورس اعظم جوئیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میا ں نعیم عاصم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیز احمد طاہر، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد جاوید، ڈی ای او ایلمنیٹری خواتین عندلیب اصغر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جاوید اقبال، پی ایم ایل این خواتین ونگ کی صدر نوشین ملک اور دیگر افسران موجود تھے.












