شیخوپورہ میں سیلاب، 15 روز سے امدادی سرگرمیاں کیسے جاری ہیں؟ سیلاب متاثرین کی مدد کون کر رہا ہے؟

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ 15 روز بعد بھی جاری ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمتِ خلق کی جانب سے شیخوپورہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے راشن بیگز کی بڑی کھیپ روانہ کردی گئی۔

راشن بیگز میں آٹا، چینی، دالیں، گھی سمیت روزمرہ زندگی کی ضروری اشیاء شامل ہیں، جو پٹھان کالونی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔

مرکز خالد بن ولید سے راشن بیگز کی روانگی کے موقع پر شعبہ خدمتِ خلق کے ذمہ داران میاں حبیب الرحمن، حاجی وقار مرتضیٰ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں حبیب الرحمن نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے، مشکل کی اس گھڑی میں سب کو مل جل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کو 15 روز گزر چکے ہیں، ہماری ٹیمیں پہلے دن سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ جہاں زمینی راستے موجود نہیں، وہاں کشتیوں کے ذریعے سیلاب متاثرین تک کھانا پہنچایا جارہا ہے جبکہ مویشیوں کے لیے چارہ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

میاں حبیب الرحمن کے مطابق اب متاثرین کے لیے 100 سے زائد راشن بیگز روانہ کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے