پاکستان، سعودیہ، ترکیہ امن معاہدہ، سرگودھا کے تھانوں انوکھا اقدام، پوری قوم کی نمائندگی کر دی

سرگودھا پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے پر سرگودھا پولیس کا شاندار انداز میں خراجِ تحسین، ضلع بھر کی پولیس عمارات اور تھانہ جات تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجا دیے گئے

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر سرگودھا پولیس کی جانب سے شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانہ جات، پولیس لائنز اور دفاتر کو پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچموں اور ان کے رنگوں سے دلکش انداز میں آراستہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے اپنے خاص پیغام میں کہا کہ ”پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا یہ دفاعی معاہدہ صرف ایک عسکری و اسٹریٹجک شراکت داری نہیں بلکہ یہ مسلم دنیا کے روشن مستقبل اور مشترکہ دفاع کی ضمانت ہے۔ سرگودھا پولیس اس عظیم اور تاریخی اتحاد پر پورے ملک اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے