پی ٹی آئی رہنما کا قتل، ٹک ٹاکر گرفتار، ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کیسے کیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، مقتول رہنما کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ماریہ کو لاہور پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کیا۔ ماریہ فیصل آباد کی رہائشی ہے اور وقوعہ کے بعد سے مفرور تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر ماریہ نے مقتول رہنما کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کیا تھا۔ پولیس نے موبائل نمبر کے ذریعے ٹریس کرکے ماریہ کو گرفتار کیا۔

پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے