لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس کی یونیفارم کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال میں بننے والی یونیفارمز کے بیجز،کیپ،بیری اورمیڈلز،پاکٹس،نام پلیٹ ایک ہی پیٹرن پر بنیں گے۔
حکام کا کہنا ہو کہ قبل ازیں مختلف یونٹس مختلف طرز کے پیٹرن میں یونیفارمز تیار کروا رہے تھے لیکن اب ہریونٹ کے یونیفارم کا رنگ وہی ہوگا تاہم اوپر لگنے والی اسسریز ایک جیسی بنیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق رواں مالی سال میں ضلعی پولیس،پی ایچ پی،ٹریفک،ایلیٹ،ایس پی یو،آرایم پی سمیت دیگرکےلئے 2لاکھ53ہزار ہونیفارمز خریدی جائیں گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ ضلعی پولیس کے لئے اولیو گرین رنگ کی سوا لاکھ سے زائد یونیفارمز خریدی جائےگی،
اور اس مقصد کے لیے رواں سال بجٹ میں یونیفارم کی خریداری کے لئے پونے 2ارب کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق تمام یونٹس کے جوانوں کے لئے ایک ایک یونیفارم لازمی تیار کروایا جائےگا۔
2لاکھ53ہزار یونیفارم کی خریداری کے لئے رواں ماہ پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کردیا جائےگا،
گزشتہ سال ضلعی پولیس کے لئے خریدیگئی یونیفارم میں 90ہزار موصول ہو چکی ہیں اور جلا ہی ان کی تقسیم کا عمل بھی شروع کردیا جائےگا۔














