انسانی سمگلرز کے ہاتھوں لاپتہ بیٹے کی بازیابی کیلئے باپ کی ایف آئی اے کو درخواست، 18 پاکستانیوں کی زندگی بچانے کا سبب کیسے بنی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کی جانب سے لاہور اور سیالکوٹ میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں ملزمان آصف مرتضیٰ، اعجاز محمود اور محمد ارشد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر دھوکہ دہی، غیر قانونی ویزا کاروبار اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم آصف مرتضیٰ "الحرم ٹیکنیکل ٹریڈ اینڈ ٹریننگ سینٹر” کے نام سے غیر قانونی ویزا ایجنٹ کا دفتر چلا رہا تھا۔ ملزم کے پاس بیرون ملک ملازمتوں کے لیے بھرتی کا کوئی قانونی لائسنس موجود نہیں تھا، تاہم وہ شہریوں کو پرکشش نوکریوں اور ویزوں کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرتا رہا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 18 پاکستانی پاسپورٹس سمیت اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی گئیں، جنہیں مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دیگر دو ملزمان اعجاز محمود اور محمد ارشد ایک شہری کے بیٹے کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش میں ملوث تھے۔ متاثرہ درخواست دہندہ کے مطابق اس کا بیٹا تاحال لاپتہ ہے، جس کے باعث انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کے مزید پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے