لاہور( پنجاب پوسٹ ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور تاریخی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے ہزاروں کارکنان نے شرکت کر کے اپنی جماعت سے بھرپور وابستگی اور عزم کا عملی مظاہرہ کیا۔ کنونشن میں کارکنان اور قیادت کا جوش و خروش دیدنی تھا جبکہ پنڈال نعروں اور جذبے سے گونجتا رہا۔
ورکرز کنونشن سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جنرل سیکرٹری سیف اللہ قصوری، مرکزی رہنما حافظ عبدالرؤف، مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل ہاشمی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار، صدر لاہور انجینئر عادل خلیق، جنرل سیکرٹری لاہور چوہدری حمید الحسن گجر، مفتی یوسف طیبی، مفتی عبداللطیف، ڈاکٹر عثمان شفیق اور مولانا ادریس فاروقی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
صدر خالد مسعود سندھو نے اپنے خطاب میں کہا: “ملک میں اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کے اثاثے بڑھتے گئے جبکہ عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پستی چلی گئی۔” انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق کے تحفظ، شفاف نظام اور حقیقی تبدیلی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قیادت نے دوٹوک اعلان کیا: “مرکزی مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے اور ہر سطح پر بھرپور حصہ لے گی۔”
نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا: “ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے، اب ملک میں وہی سیاست کامیاب ہوگی جو عوام کی حقیقی خدمت کرے گی۔”
جنرل سیکرٹری سیف اللہ قصوری نے کہا: “اللہ تعالیٰ پاکستان کو دنیا میں عزت و عظمت کا مقام عطا فرمائے گا۔ مرکزی مسلم لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے کارکنان سے کہتا ہوں ہم نے پچیس کروڑ عوام پر اپنی محبتوں کو نشاور کرنا ہے۔مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا: “مرکزی مسلم لیگ ملک میں بسنے والے تمام طبقات اور اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہم بدامنی، انتشار اور نفرت کا خاتمہ کر کے پاکستان کے حقیقی ترجمان بنیں گے۔”
جنرل سیکرٹری لاہور چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا: “یہ تاریخی ورکرز کنونشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے تنظیمی اہداف حاصل کر چکے ہیں۔ لاہور کی گلی گلی میں پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے اور جلد بڑا سرپرائز دیں گے۔”
آخر میں تمام قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں ایسا نظام قائم کیا جائے گا جہاں انصاف، میرٹ اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح حاصل ہو اور عام آدمی کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ کنونشن میں شریک کارکنان نے قیادت کے بیانیے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا۔
لاہور میں شاندار ورکرز کنونشن، ہزاروں کارکنان کی شرکت

Share this article
سبسکرائب
سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

پاکپتن ، چک نمبر ڈی 65 میں شہید سپاہی محمد عدنان فرید کی تدفین
ویب ڈیسک
جون 4, 2026
8:22 شام

اقبال کے دیس میں اقبال کے شاہین کا امریکی دوشیزہ سے نکاح ، حق مہر کتنا مقرر ہوا؟
ویب ڈیسک
جون 4, 2026
8:14 شام


پنجاب پولیس کے 4 اہلکاروں سے 13 کلو چرس برآمد ، سپلائی کیسے کرتے تھے ؟
ویب ڈیسک
جون 4, 2026
7:54 شام

بیوی اور بیٹی کے قاتل ڈی ایس پی کیخلاف دائر ڈیڑھ ہزار صفحات کے چالان میں کیا ہے؟
ویب ڈیسک
جون 4, 2026
7:31 شام

ساہیوال، پنجاب پولیس پر ہراسگی کا الزام لگانے والی خاتون کی حقیقت سامنے آگئی
ویب ڈیسک
جون 4, 2026
4:20 شام

پاکستانی صنعت میں بہتری کے آثار، برآمدی آرڈرز 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
نور فاطمہ
جون 4, 2026
4:10 شام

او آئی سی سی آئی سروے: عالمی چیلنجز کے باوجود پاکستان میں کاروباری اعتماد مثبت رہا
نور فاطمہ
جون 4, 2026
3:30 شام



