لاہور بورڈ، میٹرک امتحانات، 72.3 فیصد لڑکیاں کامیاب، مجموعی رزلٹ 64 فیصد رہا

لاہور (پنجاب پوسٹ) تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین مزمل محمود، چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر بدرالسلام، اعلیٰ حکام، اساتذہ، والدین اور میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات 2026 میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 82 ہزار 308 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 82 ہزار 186 کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 64 فیصد رہا۔ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 72.3 فیصد رہا، جبکہ تقریباً ایک لاکھ امیدوار امتحان میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی طلبہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنا رزلٹ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

مجموعی پوزیشنز میں ایجوکیٹرز ہائی سکول قصور کی آمنہ محبوب نے 1192 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، پنجاب دانش ہائی سکول راجن پور کے محمد قاسم نے 1191 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ پنجاب گرلز ہائی سکول جوہر ٹاؤن کی آزوا جاوید نے 1190 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ (بوائز) میں محمد قاسم نے 1191 نمبروں کے ساتھ پہلی، محمد ایان اور اونکار سنگھ نے 1189 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ محمد ایان نے 1188 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ (گرلز) میں آمنہ محبوب 1192 نمبروں کے ساتھ پہلی، آزوا جاوید 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ فاطمہ ابرار 1189 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

آرٹس گروپ (بوائز) میں محمد عبداللہ نے 1126 نمبروں کے ساتھ پہلی، محمد بلال بیگ نے 1112 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ احمد حفیظ نے 1109 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ (گرلز) میں فریبہ خان نے 1170 نمبروں کے ساتھ پہلی، ایمان فاطمہ سلیم نے 1166 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ فاطمہ عبدالصمد نے 1150 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے