یوم استحصال، کشمیر بنے گا پاکستان، ہم بنائیں گے خالصتان،ننکانہ صاحب کی سکھ کمیونٹی بھی باہر نکل آئی

ننکانہ صاحب ( پنجاب پوسٹ ) ننکانہ صاحب میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رینا حمید اور ڈی پی او رسلان زاہد نے کی، جبکہ یہ ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر گوردوارہ جنم استھان پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں سرکاری افسران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، منتخب عوامی نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رینا حمید نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ڈی پی او رسلان زاہد نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت غیر متزلزل ہے، جبکہ بھارتی مظالم عالمی برادری کی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

اس موقع پر ایم پی اے رانا محمد ارشد نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور امن، انصاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے