امریکی صدر کشمیری بچوں کی تعلیم، روشن مستقبل اور حق خود ارادیت کیلئے اپنا حق ادا کریں، وزیر تعلیم پنجاب کا مطالبہ

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیرِ صدارت تعلیمی منصوبوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کے آغاز میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ کشمیری شہداء اور متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نے کشمیری طلبہ کی تعلیم اور مستقبل کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری بچوں کے تعلیمی حقوق اور روشن مستقبل کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔

وزیرِ تعلیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا کہ اگر وہ عالمی تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں تو کشمیری بچوں کی تعلیم اور مستقبل کے تحفظ کے لیے بھی اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بچوں کے حقِ تعلیم، روشن مستقبل اور حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، جبکہ پنجاب حکومت ہر سطح پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پنجاب بھر کی جامعات میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں طلبہ و طالبات کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی اقدامات کی مذمت کر رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے