پاکستان ریلویز کی بابو اور ساندل ٹرین سروس کب سے چلائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے دو بند مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ریلویز کے مطابق لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین 20 اگست سے جبکہ ملتان سے براستہ جھنگ، سرگودھا چلنے والی ساندل ایکسپریس 21 اگست سے دوبارہ آپریشنل کر دی جائے گی۔

پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرینیں کورونا وبا کے دوران بند کر دی گئی تھیں۔ ان کی بحالی کا فیصلہ مسافروں کے پرزور مطالبے اور ریلوے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ رواں سال مزید بند ٹرینیں بھی مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، جبکہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے