پنجاب میں ترقی اور عوامی خدمت کا سفر پوری رفتار سے جاری ، آج کراچی سے کشمیر مسلم لیگ ن عوامی واحد عوامی جماعت بن چکی ہے، مریم نواز

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب سے تعلق رکھنے والے ارکانِ صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور حلقے کو درپیش عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ارکانِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خوشاب میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے مسائل کے جلد اور مؤثر حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ارکانِ اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں عوامی اعتماد حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی اور خوشاب میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے کے اقدام کو بھی سراہا۔

ارکانِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب تاریخی اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں، جبکہ جنرل بس اسٹینڈ خوشاب سے گروٹ چوک، مٹھا ٹوانہ اور منگوال تک الیکٹرک بس سروس سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے عوام کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات میسر آئی ہیں اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں حکومت پنجاب نے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت پورے ملک اور آزاد جموں و کشمیر کی مقبول ترین عوامی جماعت ہے اور قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام صوبوں سے ایک ہی آواز آتی ہے کہ پنجاب امن و امان سمیت ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے