لاہور کے علاقوں فتح گڑھ اور تاج پورہ میں جاپان انٹرنیشنل کو آپریشن کے صدر اور جاپانی سفیر کیوں گئے؟ علاقے میں جاپان کیا کر رہا ہے؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن سید حیدر اقبال کی دعوت پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے اعلیٰ سطحی وفد نے محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے مڈل ٹیک سکولوں کا دورہ کیا۔ وفد میں جائیکا کے صدر ڈاکٹر اکیہیرو تاناکا، پاکستان میں جاپان کے سفیر شوئیچی آکاماتسو اور جائیکا پاکستان کے نمائندے یوسوکے شینوزاکی شامل تھے۔

وفد نے فتح گڑھ اور تاج پورہ میں قائم لٹریسی سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے تعلیمی سہولیات، تدریسی نظام اور طلبہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران جاپانی وفد نے بچوں سے ملاقات کی، ان میں تحائف تقسیم کیے اور پیکج ڈی مکمل کرنے والے طلبہ کو اگلے مرحلے کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے پیکج ای کی نصابی کتب بھی فراہم کیں۔

دورے کے موقع پر سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال نے وفد کو جائیکا کے تعاون سے جاری منصوبوں، محکمہ لٹریسی کے دیگر غیر رسمی تعلیمی پروگرامز اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ پنجاب بھر میں خواندگی کے فروغ اور سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

جائیکا کے وفد نے پنجاب میں خواندگی کے فروغ، ہنر مندی کی تعلیم اور غیر رسمی تعلیمی نظام کے لیے محکمہ لٹریسی کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیم کی فراہمی اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے