مری ( پنجاب پوسٹ ) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مرد اور تین خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق انچارج چوکی بازار زوہیب راشد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ نمبر 470/26 بجرم 371-A اور 371-B کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ساہیوال:گونگی ،معذور بیٹی کی ماں 45 سالہ طلاق یافتہ خاتون پر اسرار حالات میں قتل
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور اور ساہیوال سے ہے، جو مری میں جسم فروشی اور اس سے متعلقہ لین دین میں ملوث پائے گئے۔ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ مری میں جسم فروشی، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مری کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مری پولیس شہریوں اور سیاحوں کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے کو جرائم و سماجی برائیوں سے پاک رکھنے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔












