شیر نے ووٹ چرائے، کرسی شکایت لیکر تخت لاہور پہنچ گئی، چوری کے ثبوت بھی پیش

لاہور ( پنجاب پوسٹ) مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایل اے 37جموں فور میں انتخابی دھاندلیوں،انتظامیہ کی جانب سے ن لیگی امیدوار کی حمایت،انتظامی بے ضابطگیوں کے ویڈیو شواہد میڈیا کے سامنے پیش کردیئے اور کہا کہ ن لیگ سیٹ جیتی نہیں بلکہ جتوائی گئی،

مرکزی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار عثمان علیم کو واضح برتری ملی،ہمارے امیدوار کے 61 پولنگ سٹیشن کے فارم 24 نہیں دیئے گئے، انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات،کاروائی اور ضرورت پڑنے پر اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ن لیگ کی گردن سے سریا نکالیں گے، مرکزی مسلم لیگ

لاہور کے مقامی ہوٹل میں سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ خالد نیگ گجر،مرکزی ترجمان مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، پیر سید اعجاز الحسن شاہ،جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ نارووال عرفان مہیس،امیدوار ایل اے 37 جموں فور عثمان علیم، صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم نے پریس کانفرنس کی۔

مزید پڑھیں :آزاد کشمیر الیکشن: آئی پی پی اور مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی اتحاد

اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نارووال میں انتخابی عمل کے دوران سنگین بے ضابطگیاں کی گئیں۔ کاؤنٹنگ کے وقت ان کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا اور امیدواروں و الیکشن ایجنٹس کو کنسولیڈیشن کے عمل سے دور رکھا گیا۔ فارم 45 سے فارم 47 تک کے مرحلے کو شفاف انداز میں مکمل نہیں ہونے دیا گیا۔

مرکزی مسلم لیگ کے پاس ویڈیوز، فارم اور دیگر دستاویزی شواہد موجود ہیں، جنہیں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے پہلے جمع کرائی گئی شکایات پر بھی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے مینڈیٹ کا مکمل احترام کیا جائے، انتخابی نتائج سے متعلق تحفظات کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جائے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور اگر ضروری ہو تو متعلقہ حلقے میں شفاف انداز میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں

یہ بھی پڑھیں : لاہور: مرکزی مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی، شہر کی 100 یونین کونسلز میں مسلم لیگ ہاؤسز کا افتتاح

ترجمان مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران نارووال میں بڑے پیمانے پر انتخابی بے ضابطگیاں ہوئیں، جن کے مضبوط شواہد ہمارے پاس موجود ہیں،اس موقع پر سات منٹ پر مشتمل ویڈیو میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت کو میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے۔

ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پولیس نے پولنگ ایجنٹس کو کاؤنٹنگ سے قبل باہر نکال دیا، جبکہ پولنگ کے دوران پولیس کی موجودگی میں غیرقانونی سرگرمیاں جاری رہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس میں بھی ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں مبینہ طور پر جعلی انتخابی مواد، مہریں اور دیگر شواہد دکھائے گگی۔

پریس کانفرنس کے دوران مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے کہا کہ وہ قانونی اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر فورم پر اپنے مؤقف کا دفاع جاری رکھے گی اور انتخابی عمل کی شفافیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے