لاہور: مرکزی مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی، شہر کی 100 یونین کونسلز میں مسلم لیگ ہاؤسز کا افتتاح

لاہور (پنجاب پوسٹ) مرکزی مسلم لیگ لاہور نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے شہر کی 100 یونین کونسلز میں "مسلم لیگ ہاؤسز” قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی قیادت کے مطابق مسلم لیگ ہاؤسز صرف انتخابی دفاتر نہیں بلکہ عوامی خدمت کے مراکز کے طور پر کام کریں گے، جہاں یونین کونسل کے عہدیداران روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔

مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر کی قیادت میں مختلف علاقوں میں مسلم لیگ ہاؤسز کے افتتاح کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے تاریخی مقامات کی خوبصورتی اور ٹریفک نظام بہتر بنانے کے اقدامات تیز

پارٹی کے مطابق ان مراکز کے ذریعے عوام سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا، مقامی سطح پر مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی اور اپنی مدد آپ کے تحت مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر انجینئر عادل خلیق کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ خدمت اور عوامی رابطے کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے، جبکہ جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ہاؤسز بلدیاتی انتخابات میں عوامی نمائندگی کے لیے پارٹی کا بنیادی نیٹ ورک ثابت ہوں گے۔

پارٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ مرحلے میں لاہور کی تمام یونین کونسلز میں مسلم لیگ ہاؤسز قائم کیے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے