لاہور میں جعلی شناختی کارڈ اور غیر کشمیری افراد سے جعلی ووٹ ڈلوائے گئے، فیصل میر کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں بڑے پیمانے مین دھاندلی کی گئی۔

فیصل میر کے مطابق ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے قبل لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پولنگ اسٹیشنز پر شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیوں پر ووٹ ڈالے جاتے رہے، جبکہ ن لیگ نے پولنگ عملے کی ملی بھگت سے ب فارم اور میعاد ختم شدہ شناختی کارڈز پر ووٹ ڈلوائے گئے

فیصل میر نے الزام لگایا کہ لاہور میں غیر کشمیری افراد سے جعلی ووٹ ڈلوائے گئے اور جو بھی خود کو ن لیگ کا ووٹر ظاہر کرتا تھا، مبینہ طور پر کسی نہ کسی طریقے سے اس کا ووٹ کاسٹ کرایا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے نام پر بڑے پیمانے پر انتخابی فراڈ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی لاہورکے رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی مبینہ کھلی دھاندلی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور تمام انتخابی بے ضابطگیوں کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے