اسلام آباد (پنجاب پوسٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے تمام کامیاب امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا یہ تسلسل قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور پوری پارٹی ٹیم کی انتھک محنت کا ثمر ہے، جنہوں نے آزاد جموں و کشمیر میں مؤثر اور کامیاب انتخابی مہم چلائی۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے عوام نے مریم نواز کی خدمت پر اعتماد کیا، خواجہ عمران نذیر
شہباز شریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت جمہوری عمل کے مزید مضبوط ہونے کی علامت ہے۔













