لاہور پولیس نے میٹرو بس گینگ کی خواتین گرفتار کرلیں ،چور عورتیں 41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلیں

لاہور(پنجاب پوسٹ)اچھرہ پولیس نے میٹرو بس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے خواتین کے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے تینوں خواتین ملزمان کو شمع میٹرو اسٹیشن سے حراست میں لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق تینوں خواتین ملزمان میٹرو بس میں سوار ایک خاتون کا پرس چوری کر کے فرار ہو گئی تھیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں شمع میٹرو اسٹیشن سے گرفتار کیا۔

ایس پی اسد علی نے بتایا کہ ملزمان میٹرو بس میں سوار خواتین کے موبائل فون اور پرس چوری کرتی تھیں۔ گرفتار خواتین چوری اور گینگ سے متعلق 41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان سے چوری شدہ پرس اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں خواتین ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر جرائم اور ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے