اکبری گیٹ لاڈلے گجر کی ٹھیکدار کو دھمکی، 30 ہزار روپے نے حوالات کیسے پہنچا دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) اکبری گیٹ، پولیس نے ٹھیکیدار سے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم مبشر عرف لاڈا گجر نے مبینہ طور پر ٹھیکیدار کو ڈرا کر 30 ہزار روپے مانگے۔ملزم پر رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام بھی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواب ٹاؤن کے علاقہ میں اپنی 80سالہ بزرگ والدہ کو قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار

اطلاع ملتے ہی اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم اقدام قتل، ڈکیتی اور فائرنگ سمیت سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ بدمعاشی اور بھتہ خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے