پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان، کتنے امیدوار کامیاب ہوئے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے نتائج جاری کیے۔

پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں پرسنل اسسٹنٹ کی ایک آسامی پر 9 امیدوار انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے، جبکہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں جونیئر کلرک کی 6 اسامیوں پر 120 امیدوار کامیاب ہوئے۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کلرک کی 2 اسامیوں پر 40 امیدوار انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار دیے گئے۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں جونیئر اکاؤنٹنٹ کی 3 اسامیوں پر 17 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب ہوئے۔

لاہور انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز پنجاب میں انجینئر لیب کی ایک آسامی پر 5 امیدوار، محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ ونگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کی 8 اسامیوں پر 7 امیدوار جبکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 اسامیوں پر 10 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار پائے۔

ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی میں سب انجینئر سول کی 10 اسامیوں پر 10 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال، بورڈ آف ریونیو پنجاب میں سٹینوگرافر کی 4 اسامیوں پر 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سینئر رجسٹرار پلمونولوجی کی 7 اسامیوں پر 3 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے جبکہ 4 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہیں۔ سینئر رجسٹرار سائیکاٹری کی 11 اسامیوں پر 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے جبکہ 2 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہیں۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری کی 4 اسامیوں پر 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے۔ پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل سپیشلسٹ کی 235 اسامیوں پر 223 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے جبکہ اقلیتی کوٹے کی 12 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہیں۔

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی 2 اسامیوں پر 2 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے۔

پی پی ایس سی کے مطابق کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے