لاہور(پنجاب پوسٹ ) صوبہ پنجاب کے 69 فیصد عوام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کردیا جبکہ صوبے کی 65 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کی سمت کو درست قرار دےدیا ۔ ریسرچ ادارے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینئن ریسرچ کے مطابق انہوں نے پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دو سالہ کارکردگی پر 2 مارچ سے 19 مارچ کے درمیان صوبے کے 7 ہزار 115 رہائشیوں سے مختلف سوالات پر رائے لی ۔ سروے کے نتائج کے مطابق پنجاب کے 65 فیصد عوام صوبے کی درست سمت میں پیش رفت پر مطمئن ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر 69 فیصد عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین
یہی نہیں بلکہ 56 فیصد شہریوں کے نزدیک مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ن لیگ 42 فیصد مقبولیت کے ساتھ سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ۔آئندہ الیکشن میں مریم نواز کو ووٹ دینے کے لیے 55 فیصد عوام حامی ہیں جبکہ دو تہائی شہریوں نے پنجاب میں سروس ڈیلیوری کو بہترین یا تسلی بخش قرار دے دیا۔جب شہریوں سے مریم نواز کے سب سے بہترین کام کے بارے میں سوال کیا گیا تو 33 فیصد شہریوں نےستھرا پنجاب کو جبکہ14 فیصد نے صحت اور تعلیم کے شعبوں کو بہترین قرار دیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی بدولت وزیر اعلیٰ کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، نتائج کے مطابق مقبولیت میں تحریک انصاف 36 فیصد عوامی حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجودہے۔
سروے میں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی حمایت 2 فیصد تک ریکارڈ کی گئی جبکہصوبے کے 16 فیصد ووٹرز اب بھی کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے۔سروے میں 16 فیصد شہریوں نے مریم نواز سے مہنگائی پر قابو پانے جبکہ 14 فیصد نے بیروزگاری کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔سروے کے نتائج کا اعلان 9 اپریل کو کیا گیا تھا۔








