لاہور ( پنجاب پوسٹ) اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ عالمی توجہ کا مرکزبن گیااور متعدد ممالک اور ورلڈ بینک مشن نے بھی اس میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کودنیا کےسب سےبڑےسودسےپاک ہاؤسنگ فنانس پروگرامزمیں سےایک تسلیم کیاگیاہے،عالمی ماہرین نے اس پروگرام کو ترقی پذیرممالک کے لئے قابل تقلید ماڈل قرار دیتے ہوئے پنجاب کوسستی اورسماجی ہاؤسنگ فنانس میں عالمی سطح پر ایک اہم مثال کے طورپرپیش کیا گیاہے۔
مزید پڑھیں : اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، پنجاب میں کتنے خاندانوں کو قرض کی رقم ملی؟
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک کے کامیاب ہاؤسنگ ماڈلز سےاستفادہ کیا گیا،باکوورلڈ اربن فورم میں پنجاب کی جدید ہاؤسنگ پالیسیاں عالمی سطح پر سراہی گئیں،پاکستانی پویلین کےذریعے عالمی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور حکومتوں سے اہم روابط قائم کیے گئے ہیں۔















