پنجاب میں ہونہار سکالرشپ پروگرام، کون سے طلبہ وطالبات سکالر شپ حاصل کرسکیں گے؟

لاہور( پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کیلئے ایک کھرب 72 ارب 77 کروڑ روپے کا منصوبہ تجویزکیاگیاہے۔
مالی سال 2026-27 میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کیلئے 33 ارب 25 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے جس سے پنجاب بھر کے ذہین اور مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت متعدد اضلاع کے طلبہ اس سے مستفید ہوں گے،ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے نوجوانوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے اومالی مشکلات کے شکار باصلاحیت طلبہ کا اعلیٰ تعلیم کا خواب پورا ہوگا۔

مزید پڑھیں :نارووال میں بین الاقوامی پیس ڈائیلاگ 2026 کا انعقاد،200 سے زائد بین الاقوامی اسکالرز کی شرکت

حکام کے مطابق ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی اور تعلیمی معیار میں بہتری کا ہدف ہے،پنجاب حکومت نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم اور میرٹ پر مبنی معاونت کرے گی،بجٹ دستاویزات میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کو وزیراعلیٰ کے اہم فلاحی منصوبوں میں شامل کر لیا گیاہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے